امدادی رقم کہاں گئی، متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟ ارمینا حکومت پر برس پڑیں


کراچی (قدرت روزنامہ)برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان سیلاب متاثرین کی ابتر حالت پر حکمرانوں پر برس پڑیں۔ ارمینا رانا خان نے ٹوئٹر پر سیلاب سے متاثرہ بچی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاندان کی ننھی بچی جو صرف ایک برس کی تھی۔

پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان گنوا بیٹھی، ارمینا نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد سے متعلق اہم سوال اٹھاتے ہوئے حکمرانوں سے پوچھا کیا کہ امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟ارمینا کے اس سوال پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی آواز اٹھائی اور حکومت کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر تنقید کی۔ایک صارف نے کہا کہ یہ لوگ اس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائے گی۔ ارمینا رانا خان سیلاب متاثرین کی ابتر حالت پر حکمرانوں پر برس پڑیں۔ ارمینا رانا خان نے ٹوئٹر پر سیلاب سے متاثرہ بچی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاندان کی ننھی بچی جو صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان گنوا بیٹھی، ارمینا نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

8 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

15 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

24 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

38 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

44 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

56 mins ago