اسٹیل ملز کے نجکاری، چائنیز کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئی1سے ڈیڑھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) چائنیز کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئی1سے ڈیڑھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی . ذرائع کے مطابق چائنیز کمپنی باو گروپ نے اسٹیل ملزکے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ادارے کی بحالی کے لئے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے .


میڈیا رپورٹ کیمطابق ذرائع نے بتایاکہ معاملات طے ہونے پر تین سالہ پلان ترتیب دیا جائے گا، جس کے تحت اسٹیل ملزکی پیداوارپہلے سال میں10لاکھ ٹن جبکہ دوسرے سال میں20لاکھ اور تیسرے سال میں30لاکھ ٹن تک پہنچائی جائیگی .

ذرائع نے بتایا کہ جنوری 2023سے مارچ کے درمیان اسٹیل ملزکی نجکاری کردی جائے گی، اسٹیل ملزکی نجکاری کیلئے چار کمپنیوں کوپری کوالیفائیڈ کیلئے منظورکیا گیا تھا، بین الاقوامی سرمایہ کار پارٹیاں پری کوالیفائیڈ میں داخلے کے بعد اسٹیل ملزکادورہ کر چکی ہیں . بتایا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کی بیلنس شیٹ کلیئرکرکے نقصانات کسی اورکمپنی میں منتقل کردیئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں