ملکہ برطانیہ کا انتقال، پاکستان میں بھی یوم سوگ منانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملکہ برطانیہ کا انتقال، پاکستان میں بھی یوم سوگ منانے کا اعلان، یوم سوگ کے سلسلے میں ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر پاکستان میں بھی یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر پاکستان میں بھی یوم سوگ منانے کی سفارش کی گئی، جسے وزیر اعظم نے منظور کر لیا۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ملک میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائے گا، اس روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانوی شاہی خاندان ، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

پاکستان ان کی وفات کے سوگ میں برطانیہ اور دولت مشترکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ شریک ہے۔ یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم جمعرات کے روز انتقال کر گئی تھیں۔

ملکہ برطانیہ کی عمر 96 سال تھی، ان کی آخری رسومات کل بروز جمعہ لندن میں ادا کی گئیں، جبکہ برطانیہ بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملکہ برطانیہ اسکاٹ لینڈ میں واقع بالمورال شاہی محل میں میں زیر علاج تھیں، وہیں ان کا انتقال ہوا۔ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال سے برطانیہ پر ان کی 70 سالہ طویل بادشاہت کا اختتام ہو گیا، ان کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس نے اب برطانیہ کے بادشاہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔       

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

21 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

32 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

54 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago