لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے . مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز لاہور چیمبر میں خطاب کیا اور کہا کہ سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، جتنا نقصان ہو چکا ہے حکومت تنہا اس کی تلافی نہیں کر سکتی .
وزیر خزانہ سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے . ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے لاہور چیمبر کے صدر نعمان کبیر نے انہیں پانی پلایا .
. .