لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ ریلوے نے 15 ستمبر سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پہلے مرحلے میں دس مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین آپریشن لاہور،راولپنڈی پشاور اور ملتان سے روہڑی تک چلایا جائے گا .
پہلے مرحلہ میں صرف 10 مسافر ٹرینیں ہی چلانے کا فیصلہ ہوا . علامہ اقبال ایکسپرس ٹرین کو سیالکوٹ براستہ ناروال، لاھور، خانیوال روہڑی تک چلایا جائے گا .
لاہور سے قراقرم ایکسپرس ٹرین براستہ فصیل آباد روہڑی اسٹیشن تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
لاہور سے کراچی ایکسپریس ٹرین کو روہڑی سٹیشن تک چلائی جائے گی . تیز گام ایکسپرس ٹرین راولپنڈی براستہ لاہور ملتان سے روہڑی ،رحمان بابا ایکسپریس ٹرین پشاور سے براستہ فیصل آبادروہڑی ،گرین لائن ایکسپرس ٹرین راولپنڈی براستہ لاہور سے روہڑی ،فرید ایکسپرس ٹرین کو لاہور سے براستہ پاکپتن روہڑی ،خیبر ٹرین کوپشاور تا براستہ راولپنڈی لاہور روہڑی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور سے براستہ لاہور،ملتان روہڑی اسٹیشن جبکہ پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو لاہور سے براستہ ساہیوال روہڑی اسٹیشن تک چلانے کا فیصلہ کلیا گیا ہے .