محکمہ ریلوے کا15 ستمبر سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ ریلوے نے 15 ستمبر سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پہلے مرحلے میں دس مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین آپریشن لاہور،راولپنڈی پشاور اور ملتان سے روہڑی تک چلایا جائے گا۔پہلے مرحلہ میں صرف 10 مسافر ٹرینیں ہی چلانے کا فیصلہ ہوا۔علامہ اقبال ایکسپرس ٹرین کو سیالکوٹ براستہ ناروال، لاھور، خانیوال روہڑی تک چلایا جائے گا۔
لاہور سے قراقرم ایکسپرس ٹرین براستہ فصیل آباد روہڑی اسٹیشن تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
لاہور سے کراچی ایکسپریس ٹرین کو روہڑی سٹیشن تک چلائی جائے گی ۔تیز گام ایکسپرس ٹرین راولپنڈی براستہ لاہور ملتان سے روہڑی ،رحمان بابا ایکسپریس ٹرین پشاور سے براستہ فیصل آبادروہڑی ،گرین لائن ایکسپرس ٹرین راولپنڈی براستہ لاہور سے روہڑی ،فرید ایکسپرس ٹرین کو لاہور سے براستہ پاکپتن روہڑی ،خیبر ٹرین کوپشاور تا براستہ راولپنڈی لاہور روہڑی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور سے براستہ لاہور،ملتان روہڑی اسٹیشن جبکہ پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو لاہور سے براستہ ساہیوال روہڑی اسٹیشن تک چلانے کا فیصلہ کلیا گیا ہے ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago