سکھر(قدرت روزنامہ) سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد دریائے سندھ کے بالائی بیراجوںسکھر اور گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کے بہائو میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔اس حوالے سے محکمہ آبپاشی ذرائع نے بتایاکہ سکھر اور گڈو بیراج پر پانی کی سطح کم ہوکر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے اور پانی کا بہاؤ سندھ کے آخری کوٹری بیراج پر بڑھنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی بندوں پر پانی کے دباؤ کی وجہ سے خطرناک صورتحا ل بھی ٹل چکی ہے ، گذشتہ روز تربیلاپرپانی کی آمد ایک لاکھ76ہزار اور اخراج ایک لاکھ45ہزار200کیوسک ،کالا باغ پرپانی کی آمد ایک لاکھ81ہزار711 اور اخراج ایک لاکھ73ہزار711کیوسک جبکہ چشمہ پر پانی کی آمد2 لاکھ28ہزار310 اور اخراج2 لاکھ10ہزار310کیوسک اس کے علاوہ تونسہ پرپانی کی آمد 2لاکھ22ہزار991 اوراخراج 2 لاکھ 9ہزار 491کیوسک ہے اور گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج4لاکھ84ہزار795کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ سکھربیراج پر پانی کی آمد اوراخراج5لاکھ 44ہزار650کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پرپانی کی آمد5 لاکھ84 ہزار691 اخراج5لاکھ72ہزار436کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…