’پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی‘ شیخ رشید احمد کو الیکشن نظر آنے لگے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کو نا اہل کرنا، مائنس کرنا یا جیل بھیجنا ممکن نہیں، عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی، لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے کیوں کہ سیلاب نے پیپلزپارٹی کی سیاست دفن کردی ہے، سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم، کپاس اورگنا نہ ہوگا، لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اور پٹرول سستا نہیں ہوگا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے؟ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا، عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے، عمران خان کو نااہل کرنا، مائنس کرنا یا جیل بھیجنا ممکن نہیں ہے، عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی کیوں کہ صرف الیکشن ہی حل ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، 2023ء کے شروع یا وسط میں ہرحال میں الیکشن ہونے ہیں، پنجاب میں ق لیگ کا کوئی بندہ انہوں نے وزیر نہیں بنایا اس وقت وہاں حالات ایسے ہیں کہ پنجاب حکومت اس وقت بچوں کا کھیل بنی ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں اگر کچھ لوگ سامنے آتے ہیں اور اس حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں تو ہم کیوں نہ ان کی با ت سنیں گے اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کچھ لوگ استعفیٰ دے دیتے ہیں اور اس کے بعد گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے کہتے ہیں آپ اعتماد کا ووٹ لیں تو وہ نہیں لے سکیں گے، جب وہ اعتماد کا ووٹ نہیں سکیں گے تو اس کے بعد وزیراعلیٰ کا الیکشن ہوگا ایسی صورتحال میں اسمبلی میں شاید اکثریت کسی کے پاس بھی نہ ہو۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago