سیلاب متاثرین کی امداد پر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو خراج تحسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس دوران شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والی تاریخی تباہی اور متاثرین کی مدد کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپ نے پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت دیا ہے، آپ کی مدد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔
بتایا گیا ہے کہ شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، شیخ نہیان بن مبارک پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے 10 ملین ڈالرز دیں گے ، جو کہ سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی طورپر دیا جانے والا یہ اب تک سب سے بڑا عطیہ ہے۔

علاوہ ازیں دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان سے لدے طیاروں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اس سلسلے میں پیر کے روز 33 ٹن وزنی امدادی سامان سے لدا ایک اماراتی طیارہ دبئی سے پاکستان پہنچا، طیارے کے ذریعے بھجوائے گئے امدادی سامان سے 13 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مستفید ہوں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ رواں ہفتے دبئی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد بھجوائی جائے گی، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر رواں ہفتے کے دوران امدادی سامان سے لدے مزید 9 طیارے پاکستان پہنچیں گے، حاکم دبئی کی جانب سے بھجوائے جانے والے امدادی سامان میں خوراک ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اس ریلیف مہم میں عالمی ادارہ صحت، یو این ورلڈ فوڈ پروگرام، ریڈ کراس اور دیگر عالمی تنظیمیں بھی معاونت فراہم کر رہی ہیں، حاکم دبئی کی جانب سے بھجوائے جانے والا ہنگامی امدادی سامان پاکستان میں این ڈی ایم اے کی مدد سے سیلاب متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago