وزیراعظم کی 18 ستمبر کو برطانیہ روانگی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی 18 ستمبر کو لندن روانگی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، جس کے بعد وہ 16 ستمبر کی شام وفد کے ہمراہ وطن واپس لوٹیں گے۔
ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کا 18 ستمبر کو برطانیہ کا 2 روزہ دورہ متوقع ہے، جہاں شہباز شریف کی لندن میں سیاسی ملاقاتوں کا امکان ہے، ان کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی متوقع ہے، وہاں وزیراعظم 19ستمبر کی شام جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچیں گے اور 23 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس کے بعد 23 ستمبر کی شام کو ہی نیویارک سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔
ادھر ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کردیا گیا، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی اور حکومت کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کل بروز پیر 12 ستمبر کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا، جس کے باعث قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم گزشتہ شب انتقال کرگئیں، ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال سے برطانیہ پر ان کی 70 سالہ طویل بادشاہت کا اختتام ہوا، ان کی عمر 96 سال تھی، ملکہ الزبتھ کی وفات پر برطانیہ بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago