شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 279 واں عرس شروع

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے 279 ویں عرس کا آغاز ہو گیا۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کا سرکاری طور پر افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب کی وجہ سے عرس سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں اس قدر شدید بارشیں نہیں دیکھیں، ہر طرف تباہی ہے، کسی بھی گورنمنٹ کے بس میں نہیں ہوتا کہ وہ اتنا جلدی کور کرے۔آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور جلد کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، حکومت میڈیکل کی سہولتیں فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر گاؤں تک پہنچے۔واضح رہے کہ سندھ کے عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔

Recent Posts

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

22 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

39 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

52 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 hour ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

2 hours ago