سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں، 2023 میں وقت پر ہوں گے۔ عمران خان کا بار بار اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا ان کی حکمت عملی ہے۔سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی معاملہ ہے تمام کیسز قانون کے مطابق چلنے چاہئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ رہے، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی ہے تو وہ آئین کی بالا دستی کی وجہ سے ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج عدلیہ سمیت ساری دنیا بات کر رہی ہے نواز شریف سے زیادتی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر وقت سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں میں مصروف ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صرف جلسوں اور اپنے اقتدار کی پڑی ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…