دہشتگردی کا مقدمہ، عمران خان تیسری بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان عدالتی حکم کے باوجود دہشت گردی کے مقدمے میں تیسری بار بھی طلبی کے باوجود پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ سربراہ جے آئی ٹی نے عمران خان کوطلبی کا تیسرا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں آج شام 6 بجے تھانہ مارگلہ میں بلایا گیا تھا۔
عمران خان کو جاری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرالزامات کاجواب دیں، انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔نوٹس میں کہا گیا تھاکہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے مجاز عدالتی حکم باوجود آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے، نہ ہی آپ نے وقوعہ کے بارے میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق آپ کو 9 اور 10 ستمبر کو بھی جے آئی ٹی نے مقدمے کی تفتیش کیلئے طلب کیا تھا، جے آئی ٹی آپ کی آمد کی منتظر رہی جبکہ آپ شامل تفتیش نہ ہوئے۔جے آئی ٹی کے تیسرے نوٹس کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

8 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

31 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

34 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

35 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

50 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago