قانون کوہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا پھر آپ چیخیں گے روئیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال کے بیان کو گیدڑ بھپکی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں آپ اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں 2023 میں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لگتا ہے کان نہیں کھلے کان کھول کے سن لیں الیکشن 2023 میں ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون کوہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا پھر آپ چیخیں گے روئیں گے اور پیٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے اصل مسئلہ یہ ہے عوام کوعمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہدا کیخلاف گھٹیا مہم چلانے والوں کوعوام مسترد کرچکے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

8 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

31 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

34 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

36 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

50 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago