راناثناء اللہ بغیر ضمانت کے پنجاب آئے تو ان کے خلاف ایکشن ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات ہیں وہ اسلام آباد جا کر وہیں رکے ہوئے ہیں، رانا ثنااللہ بھی حفاظتی ضمانت کروا کر آتے ہیں، بغیر ضمانت آئے تو رانا ثنااللہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔
بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ تشدد کیس میں پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر مظلوم خاندان مطمئن ہے۔پنجاب میں وزارتِ اعلی کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ان لوگوں کو سازش کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی حکومت لینے کے لیے ان لوگوں نے ملک کا معاشی طور پر ستیاناس کردیا۔

یہ لوگ عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے بجائے یہ دیکھیں کہ پنجاب میں سیاسی طور پر کیا ہوگا اور عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹ جائے اور وہ دیکھیں عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اب قانون میں کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ کوئی کسی اور سیاسی پارٹی کو ووٹ دے، اس لیے پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، سانحہ ماڈل ٹان پر حکم امتناعی ختم کروانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ کو بھی کرنا پڑے گا، بغیر حفاظتی ضمانت رانا ثنااللہ آئے تو ان کی گرفتاری کیوں نہیں ہوسکتی.

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

18 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

21 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

23 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

37 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago