اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی پاکستانی عوام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے جذبے سے متاثر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والی تباہ کن بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بعد پاکستان میں حکومت اور فلاحی اداروں کے علاوہ عوام بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش نظر آئے جس کا اعتراف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی سوشل میڈیا پر کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انتونیو گوتریس نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے پاس گیا، ان کے پاس جو کچھ ہے وہ دوسروں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کی موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کے باوجود دوسروں کے ساتھ یکجہتی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…