سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد سانس اکھڑنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے ایک سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد سانس اکھڑنے سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ گڈاپ میں واقع ایک نجی فارم ہائوس میں پیش آیا جس میں نجی کال سینٹر کے ملازم لڑکے نہانے کے لے سوئمنگ پول پر آئے تھے کہ گلشن اقبال کا رہائشی 16 سالہ طلحہ حسین ولد زاہد حسین جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق طلحہ اتوار کو کال سینٹر میں کام کرنے والے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوزی واٹر پارک کے قریب السراج فارم ہاوس میں پکنک کے لیے آیا تھا کہ سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد باہر نکلا اور بتایا کہ اس کی سانس رک رہی ہے جس پر اسے قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے نجی اسپتال سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور طلحہ کی ہلاکت کی اطلاع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
متوفی کے رشتے داروں، دوستوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد طلحہ کے گھر پہنچ گئی، متوفی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر منیلا سینٹر کی مسجد میں ادا کی گئی گھر سے جنازہ اٹھنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، طلحہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔متوفی گلشن اقبال بلاک 13 ڈی تھری منیلا سینٹر میں پانچویں فلور پر کارنر ہائوس کا رہائشی تھا۔
طلحہ نے گلشن اقبال حسن ایکسٹینشن کے عقب میں واقعہ برائٹ فیوچر انگلش اسکول سے رواں سال دسویں جماعت کا کمپیوٹرسائنس سے امتحان پاس کیا تھا۔طلحہ نے جوہر ڈگری کالج میں فرسٹ ائیر میں داخلہ لیا تھا، وہ تین بھائی اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا۔ طحہ کے والد نے دسویں جماعت کے امتحانات کے بعد اسے ایک کال سینٹر میں اس لیے کام پر لگا دیا تھا تاکہ وہ فالتو گھومنے پھرنے سے بچ سکے۔

Recent Posts

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

3 mins ago

جھل مگسی میں فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک…

6 mins ago

گزشتہ روز حملے کے بعد لاپتہ ہونے والےمیر مہراللہ حسنی بازیاب ہو گئے، ڈی سی خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار وڈھ کے علاقے کراڑو میں قومی شاہراہ پرگزشتہ روز نامعلوم افراد نے قبائلی…

12 mins ago

بلوچ اورپاکستانی قوم اپنے بہادر نوجوانوں کی قربانیوں کو سراہتی ہے، ظہور بلیدی کا قلات چیک پوسٹ حملے پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ/قلات(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا قلات میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر…

20 mins ago

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

40 mins ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

46 mins ago