میں نے فخر کے بارے میں ٹویٹ کیا تو سب اس کی حمایت کیلئے بینڈ ویگن پر سوار ہو گئے، شان شاہد

لاہور(قدرت روزنامہ) میں نے فخر کے بارے میں ٹویٹ کیا تو سب اس کی حمایت کیلئے بینڈ ویگن پر سوار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے فخر کے بارے میں ٹویٹ کیا تو سب اس کی حمایت کیلئے بینڈ ویگن پر سوار ہو گئے، اب لطف اٹھائیں ، فخر زمان نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے کے لیے ایک سلوگر نہیں بلے باز ہے ۔

یاد رہے کہ قومی ٹاپ آرڈر کے انتہائی ناقص کھیل کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ ایشیاء کپ اپنے نام کرلیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا اور نسیم شاہ نے پہلے اوور میں ہی وکٹ حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جارہے ایشیاء کپ فائنل میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نسیم شاہ نے تیسری گیند کوشل مینڈس کی وکٹیں اڑا کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ بابراعظم نے چوتھے اوور کیلئے حارث رؤف کو باؤلنگ کیلئے بلایا، جنہوں نے نسانکا کو آؤٹ کردیا۔ کپتان نے حارث کی گیند پر نسانکا کا کیچ لیا اور سری لنکا کو بڑا نقصان پہنچایا۔ حارث رؤف نے چھٹے اوور کی پہلی ہی گیند پر دانوشکا گوناتھیلاکا کی وکٹیں اڑائیں، جو صرف ایک رن بنا سکے تھے۔

5ویں گیند پر حارث رؤف نے راجاپکسا کو پریشان کیا اور ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی، جو امپائر کی جانب سے مسترد ہونے پر چیلنج کی تاہم فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا۔ کپتان بابر اعظم نے باؤلنگ کی ترتیب میں تبدیلی کرتے ہوئے آف اسپنر افتخار احمد کو لے کر آئے، افتخار احمد نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے چوتھی گیند پر دھنانجیا ڈی سلوا خود کیچ لیتے ہوئے آؤٹ کیا جو سری لنکا کی گرنے والی چوتھی وکٹ تھی۔

شاداب خان نے اگلے اوور میں کپتان شناکا کو بولڈ کردیا اور میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی ۔ وانیندو ہسارنگا نے 15 ویں اوور میں حارث رؤف کو مسلسل دو چوکے لگائے تاہم حارث نے واپسی کرتے ہوئے وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں انہیں کیچ کرادیا۔ شاداب خان نے 18 ویں اوور میں ایک کیچ گراتےہوئے اننگز کے کامیاب بلے باز راجا پکسا کو موقع فراہم کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

محمد حسنین نے 19 ویں اوور میں اچھی باؤلنگ کی اور سری لنکن بلے بازوں کو کوئی باؤنڈری لینے نہیں دی تاہم آخری گیند پر شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر خراب فیلڈنگ کی اور راجاپکسا کو ایک اور موقع دلایا اور چھکا بھی ملا۔ شاداب خان نے مداخلت کرتے ہوئے آصف علی کو کیچ لینے میں رکاؤٹ ڈالی اور دونوں فیلڈروں کی ٹکر سے گیند باؤنڈری سےباہر چلی گئی۔

نسیم شاہ کے آخری اوور میں راجا پکسا نے 15 رنز حاصل کیے، جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا۔ سری لنکا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 170رنز بنا لیے۔ راجا پکسا اور چمیکا کارونا رتنے نے آؤٹ ہوئے بغیر بالترتیب 71 اور 14 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بابراعظم اور محمد رضوان ابتدائی دونوں اوورز میں تیز بیٹنگ میں ناکام رہے اور صرف 16 رنز بنائے۔

پاکستان کو پہلی باؤنڈری تیسرے اوور کی دوسری گیند میں ملی جب رضوان نے باؤلرز کی طرف کھیلتے ہوئے گیند باؤنڈری تک پہنچائی ۔ سری لنکا کے پرامود مادوشان نے بابراعظم کی صورت میں قیمتی وکٹ حاصل کی اور اس طرح پاکستان کو پہلا دھچکا لگا۔ فاسٹ باؤلر نے اگلی گیند پر فخرزمان کو بولڈ کردیا۔ افتخار احمد اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ میں اچھی شراکت کی ۔

افتخار احمد 14 ویں اوور میں ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری میں کیچ آؤٹ ہوئے، بندارا نے 32 رنز بنانے والے افتخار کا ایک اچھا کیچ لیا۔ محمد نواز ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کے لیے اپنے نمبر سے پہلے آئے لیکن9 گیندوں پر 6 رنز بناسکے۔ محمد رضوان نے سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ ہسارنگا ڈی سلوا نے محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ کیا ،محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کے ساتھ افتخار احمد واحد بلے باز تھے جو دہرےہندسے کو عبور کرنےمیں کامیاب رہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

1 min ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

6 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

18 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

18 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

30 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

43 mins ago