دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی نرخ میں اضافہ ہو گا،شاہد خاقان عباسی

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی بڑھے گی . شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت کا تعین اوگرا کرتا ہے،ان میں 12 عنصر شامل ہے کسی ٹاسک کا حصہ نہیں ہوں .


انرجی کے معاملات ساتھ مل کے دیکھ رہے ہیں . 4 سال سے جولوگ عدالتوں میں ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے . انکا کہنا تھا کہ معیشت کو بہتر کرنے کیلئے آئی ایم ایف ایک بنیاد ہے،معاشی بحران عمران خان کی غفلت کے باعث ہے جو ہماری حکومت بھگت رہی ہے . گزشتہ چار سال کی حکومتی غفلت کا ازالہ چار ماہ میں نہیں ہوگا . لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر خزانہ سے دوستی نہیں ہے،جبکہ 5 سال سے مفتاح اسماعیل کو جانتا ہوں،ملک اور اس کے ادارے کیسے چلتے ہیں آئین میں سب کچھ موجود ہے .
ادھر مسلم لیگ ن کے سیاسی حریف وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات ہیں وہ اسلام آباد جا کر وہیں رکے ہوئے ہیں، رانا ثنااللہ بھی حفاظتی ضمانت کروا کر آتے ہیں، بغیر ضمانت آئے تو رانا ثنااللہ کے خلاف ایکشن ہوگا . صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی .
بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ تشدد کیس میں پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر مظلوم خاندان مطمئن ہے . پنجاب میں وزارتِ اعلی کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ان لوگوں کو سازش کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا . انہوں نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی حکومت لینے کے لیے ان لوگوں نے ملک کا معاشی طور پر ستیاناس کردیا . یہ لوگ عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتے ہیں . انہوں نے مزیدکہا کہ یہ چاہتے ہیں عوام مہنگائی کے بجائے یہ دیکھیں کہ پنجاب میں سیاسی طور پر کیا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں