اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے حبیب بینک لمیٹڈ کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے بینک کو رحیم یار خان کے ایک غریب باورچی کو 249,525 روپے ادا کرنے کا حکم دیدیا جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ملک کے تمام بینک اپنے صارفین کو بینکنگ فراڈ کے بارے میں باقاعدگی سے خبردار کرتے رہیں،
بینکس بینکنگ فراڈ کے بارے میں صارفین کو خبردار کریں، انکے ساتھ معمول کے رابطے کو بہتر بنائیں، سادہ لوح لوگوں کو اکثر دھوکہ بازوں کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے، جعلی کالوں کے ذریعے اور بعض اوقات بینک کے احاطے کے اندر بھی عوام کی محنت سے کمائی گئی رقم ہتھیا لی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے حبیب بینک لمیٹڈ کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔ صدر مملکت نے حبیب بینک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بینک کو رحیم یار خان کے ایک غریب باورچی کو 249,525 روپے ادا کرنے کا حکم دیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق شہری کو دھوکے بازوں نے ٹیلی فون پر بینک اہلکار ظاہر کر کے ذاتی بینکنگ معلومات حاصل کیں اور آن لائن بینکنگ اکاؤنٹنگ کی مدد سے اکاؤنٹ سے رقم نکلوا لی۔ صدر مملکت نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق، بینک الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر سہولت کو فعال کرنے سے پہلے صارف کی رضامندی حاصل کرنے کے پابند ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ بینک اس سلسلے میں کوئی دستاویز/ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ، حبیب بینک نے قانون، قواعد و ضوابط کی دفعات کی تعمیل نہیں کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ بینک ثابت نہیں کر سکا کہ اس نے صارف کو سہولت کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ صدر مملکت نے کہاکہ بینک نے صارف کیلئے واضح طور پر قابل فہم انداز میں الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر سہولت کے فوائد اور نقصانات کی وضاحت نہیں کی۔
صدر مملکت نے کہاکہ نقصان اس وجہ سے ہوا کہ بینک کی ای ایف ٹی سہولت کو کھاتہ دار کی رضامندی اور علم کے بغیر یکطرفہ طور پر آپریشنل کر دیا گیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ اگر یہ چینل بینک نے نہ کھولا ہوتا تو اکاؤنٹ ہولڈر اس مالی نقصان سے بچ سکتا تھا۔
صدر مملکت نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر بینک بدعنوانی اور بدانتظامی کا مرتکب ہوا، بینک اپنی قانونی ذمہ داری کو ادا کرنے میں ناکام رہا، محتسب کے اصل حکم میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں، علی محمد (شکایت کنندہ) سے دھوکے بازوں نے اس کی رقم ہتھیا لی تھی
اس نے اپنی رقم کی واپسی کے لیے بینک سے رجوع کیا تھا،کوئی نتیجہ نہ ملنے پر شہری نے اپنی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا، محتسب نے کیس کی تفتیش اور سماعت کے بعد HBL کو کھوئی ہوئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی۔ بینک نے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی جسے صدر نے مسترد کر دیا۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…