میں آپ کو حضرت محمدﷺ کی زندگی اور سیرت سے آزاد کرنا چاہتا ہوں عمران خان پھر جوش خطابت میں غلطی کر گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میں آپ کو حضرت محمدﷺ کی زندگی اور سیرت سے آزاد کرنا چاہتا ہوں۔عمران خان پھر جوش خطابت میں غلطی کر گئے۔تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ کو حضرت محمدﷺ

کی زندگی اور سیرت سے آزاد کرنا چاہتا ہوں۔اس پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ردعل میں کہا۔۔۔استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ،استغفراللّٰہ ۔۔۔ عمران خان بار بار توہینِ مذہب کا مرتکب ہورہا ہے۔کسی کو مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں اور عمران خان کو بھی اپنی زبان کو لگام دینی چاہیے۔ اگر اسے ان مذہبی معاملات کا علم نہیں تو بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کرے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں ہوئی جس میں سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے، رابن رافیل امریکاکی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں،ذرائع کے مطابق فواد چوہدری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔

استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ

عمران خان بار بار توہینِ مذہب کا مرتکب ہورہا ہے۔
کسی کو مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں اور عمران خان کو بھی اپنی زبان کو لگام دینی چاہیے۔ اگر اسے ان مذہبی معاملات کا علم نہیں تو بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کرے۔#

Recent Posts

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

4 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

13 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

19 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

28 mins ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

40 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

50 mins ago