حکومت نے دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنوا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین پہ ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو ریمانڈ پر تشدد کرنے والوں کے پاس دوبارہ بھیج دیا جاتا ہے۔اگر ریمانڈ پربھیجنے والوں کے خلاف پر قانونی کارروائی کی بات دہشت گردی ہے تو کسی کو بنایا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 11 بجے طلب کیا تھا۔
جس کے بعد عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل یونیورسٹی پروفیسر ہے، کوئی دہشتگرد یا قاتل نہیں،اس پر ہر قسم کا تشدد کیا گیا۔جیل سپریٹنڈنٹ نے شہباز گل پر تشدد کی تصدیق کی، لیکن شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر ان کے پاس بھیج دیا جاتا ہے جنہوں نے تشدد کیا۔
اس صورتحال میں اگر کوئی کہتا ہے کہ تشدد کے باوجود ریمانڈ پر بھیجنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا، اگر یہ دہشتگردی ہے تو پھر کسی کو بھی دہشتگرد بنایا جا سکتا ہے۔

دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے۔اپنے ملک کا مذاق بنا دیا ہے۔ساری دنیا کے اخبارات کے فرنٹ پیج پر آیا ہے کہ کسٹوڈیل ٹارچر کے اوپر قانونی کارروائی کا کہنے پر عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان اور دہشت گردی کے قانون کی توہین ہے۔دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔جنسی تشدد کا معاملہ پیچھے چلا گیا میرا خلاف کیس آگے آگیا ۔
۔خیال رہے کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ جج راجہ جواد عباس نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست نمٹا دے گی، آپ دونوں فریقین آپس میں طے کر لیں کہ کہاں شامل تفتیش ہوا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

5 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

14 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

23 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

29 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

38 mins ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

51 mins ago