لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود کی دل کی تکلیف کے باعث طبعیت ناساز ہو گئی،اسپتال میں داخل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں داخل ہو گئے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ دل کی تکلیف نے انہیں ایک بار پھر اسپتال پہنچا دیا۔
انہوں نے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق نجی اسپتال میں شفقت محموف کی انجیوگرافی آج ہو گی۔شفقت محمود رواں برس مئی میں صحت کی خرابی کی وجہ سے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی مستعفی ہو گئے تھے۔
شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔
۔ اس سے قبل 30 مئی کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کی ناکامی پر پارٹی کی سینئر قیادت سے شدید ناراض تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ میں ناکامی پر شفقت محمود سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ لیا تھا ، شفقت محمود نے اپنا استعفی عمران خان کو بھجوایا۔
شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی صدر پنجاب بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ بعدازاں یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا۔عامر محمود کیا نی کوپی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا، جب کہ سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب مقرر کیے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…