اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔شیریں مزاری پر اراضی کے رکارڈ کو غائب کرنے اور ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ شیریں مزاری پر یہ بھی الزام عائد تھا کہ لینڈ ریفارمز کے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا۔فیڈرل لینڈ کمیشن نے شیریں مزاری کے خلاف رپورٹ دی تھی۔
شیریں مزاری نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا کہ سیاسی مخالفت پر غلط رپورٹ دی گئی۔ہائیکورٹ سے شیریں مزاری کو ریلیف ملنے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا تھا۔فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے پہلے فیصلے کو غلط تسلیم اور دوسرا جواب جمع کرایا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ آئی ایچ سی نے ہفتہ کی رات سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے کہا کہ انہیں فوری طور پر حراست سے رہا کیا جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاق کو معاملے پر عدالتی کمیشن تشکیل دے کر ٹی او آرز عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ گرفتاری بظاہر “غیر قانونی” تھی، مزاری کی فوری رہائی کا حکم دیا اور حکام سے کہا کہ وہ سابق وزیر کا فون انہیں واپس کریں۔ جسٹس من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بتانے سے پہلے کسی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

Recent Posts

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

8 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

23 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

30 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

38 mins ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

49 mins ago

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

1 hour ago