افغانیوں کے پاکستان آنے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے امیگریشن حکام کو الرٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) افغانستان میں بے یقینی کی صورتحال کے باعث افغانیوں کے پاکستان آنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے امیگریشن حکام کو الرٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں افغانستان سے افغانیوں کے پاکستان آنے کے معاملہ پر ایف آئی اے نے امیگریشن حکام کو الرٹ کردیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ افغانستان سے آنے والے جہاز کے مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں اور بغیر دستاویزات آنے والے افغانیوں کے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے۔
دوسری طرف افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے کی کابل جانے والی پروازوں کی اچانک معطلی کی وجہ سامنے آ گئی ، ذرئع نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پر ملک چھوڑ کر جانے والوں کا رش لگا ہوا ہے جب کہ کابل ایئرپورٹ پر کوئی سکیورٹی اہلکار بھی موجود نہیں ہے ، کابل ائیرپورٹ پرامیگریشن اور مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے لیے عملہ بھی موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ذرائع کے مطابق سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے جہازوں اور عملہ کے لیے مشکلات پیش آسکتی ہیں، بغیر چیکنگ مسافروں کو جہاز میں سوار کروانا سکیورٹی رسک ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کوخصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد افغانستان سے امریکہ اور اتحادی افواج کی واپسی کے بعد طالبان کے بڑھتے ہوئےکنٹرول کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اےکا آپریشن شروع ہوا اور آپریشن کے پہلے مرحلے میں کابل سے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا جب کہ آج صبح پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے کابل سے مزید پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔
پی آئی اے حکام نے کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپریشن میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ، پی آئی اے حکام نے آج 16 اگست کو افغانستان کے شہر کابل کے درمیان 3 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ، ان تین پروازوں کے ذریعے 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو کابل سے نکالا جانا تھا تاہم کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل کر دیا گیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago