اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب ہوتے ہوئےکہا ہے کہ آپ کی حیثیت ” نکے ”کی ہے ”ابے ” سے آگے نکلنے کی کوشش مت کریں ، علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران نیازی کے متنازع بیان پر ترجمان
پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کے بیان کے بعد عمران خان کا بیان آرمی میں تقسیم کی ایک اور سنگین سازش ہے ۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ یہ شخص بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان آرمی کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے ،اگر عمران خان کا پسندیدہ آرمی چیف نہ لگایا گیا تو کیا وہ محب وطن نہیں ہوگا ؟،کیا یہ ہوسکتاہے کہ تھری سٹار یا فور سٹار آفیسر ہو اور محب وطن نہ ہو؟۔انہوں نے کہاکہ حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ عمران نیازی کوکس نے دیا ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ چیف سٹاف آف عمران نیازی اور چیف آف آرمی میں بہت فرق ہے عمران خان کو اس فرق کا احساس نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کان کھول کر سن لو آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق وزیراعظم کا صوابدید ہے ،فیصلے آپ کے منشاء کے مطابق نہیں آئین اور قانون کے مطابق ہونگے ۔
عمران خان کو مشورہ ہے کہ آپ کی حیثیت ” نکے ” کی ہے ” ابے ” سے آگے نکلنے کی کوشش مت کرنا ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…