اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے، جنید صفدر کی گرفتاری کی تردید سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی گرفتاری سے متعلق زیرِ گردش
جھوٹی خبروں پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔ذیشان ملک نے جھوٹے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے، تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کے پاس نہ پہلے کوئی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے، یہی وجہ ہے کہ من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔یادرہے کہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سے متعلق ایک جھوٹی خبر زیرِ گردش تھی جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جعلی ڈگری حاصل کرنے پر لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مگر اب مریم نواز شریف کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سےواضح تردید کے بعد اس خبر کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…