کراچی: کورنگی میں نوجوانوں نے 2 ڈاکو مار دیئے، بچائی گئی رقم تماشائی لوٹ کر فرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریلایریا میں بینک سے نکلنے والے 2 نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان کو انہی کے پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔مقابلے کے دوران بچائی گئی رقم شہری لوٹ کر لے گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع بینک الحبیب سے 2 نوجوانوں ابرار اور فیضان نے 50 ہزار روپے نکلوائے تھے۔

دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور ویران مقام پر روک کر ان سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق اس دوران ایک نوجوان ابرار نے ملزم سے پستول چھین لیا اور اسی پستول سے فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اس دوران بینک سے نکلوائی گئی رقم سڑک پر گر گئی، تاہم مقابلے کے دوران تماشہ دیکھنے والے شہریوں میں سے کوئی وہ رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Recent Posts

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

5 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

17 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

25 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

37 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

46 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

56 mins ago