ملک بھر میں ڈینگی بے قابو، سندھ میں کیسز میں ہوشربا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہوگیا اور کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈینگی کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں اور کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یومیہ سیکڑوں مریض اسپتالوں کا رخ کرنے لگے، جس سے اسپتالوں میں بھی جگہ کم پڑ گئی ہے اور خاص طور پر کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہیں مل رہے ہیں۔
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 107 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر 38 کیسزسامنےآئے ہی اور صوبے میں ڈینگی سے 2 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں۔راولپنڈی میں مزید 31 افراد ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال مریضوں کی تعداد 874 تک پہنچ گئی، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد کا انتقال کرچکے ہیں۔ لاہور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔
شہر قائد میں ڈینگی وائرس ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہرمیں جابجا کھڑا پانی ڈینگی وملیریا مچھروں کی افزائش کا سبب بننے لگا۔دوسری جانب لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں پیناڈول اور دیگر بخار ختم کرنے والی ادویات نایاب ہوگئی ہیں، متعدد مارکیٹس میں ادویات کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ماہرین نے آنے والے دنوں میں صورت حال مزید سنگین ہونے کے خدشات ظاہر کردئیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی صاف پانی میں پرورش پاتا ہے، اپنے آس پاس یا گلی محلوں میں پانی ہرگز جمع نہ ہونے دیں اور جتنی ممکن ہو، احتیاط کریں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

13 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

17 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

41 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

45 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

48 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

50 mins ago