عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ کی قدر میں کمی، اسد عمر نے تفصیلات شیئر کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معیشت کے خوفناک سکڑاؤ کے بعد عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ کی قدر میں کمی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر ڈال دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان اسد عمر نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ تیزی سے اپنی قدر کھو رہا ہے۔

‘پاکستان کو دیوالیہ پن کا بڑا خطرہ ہے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قسط کی منظوری اور اجراء کے باوجود یہ گراؤٹ خوفناک ہے، منڈیوں کا اعتقاد ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے باوجود پاکستان کو دیوالیہ پن کا بڑا خطرہ ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین اور آزاد صحافیوں کو کچلنے میں لگی ہوئی ہے۔
پہلا کاروباری دن، ڈالر مزید مہنگا
امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافے کی جانب گامزن ہے۔
آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42022 ہو گیا۔
37 سال بعد برطانوی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر
برطانیہ کی کرنسی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1985 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاروں نے خراب معاشی صورتحال کے باعث برطانوی اثاثے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔
بڑھتی مہنگائی، ممکنہ بےروزگاری اور نئی حکومت کے تحت ٹیکس کٹوتیوں سے ہونے والی مہنگائی کے دباؤ کی وجہ سے پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہوئی۔رواں برس میں پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں اپنی 15 فیصد قدر کھو چکا ہے۔
بینک آف انگلینڈ بھی پاؤنڈ کی قدر میں کمی سے پریشان ہے کیونکہ اس سے درآمدی اخراجات میں اضافہ ہوگا اور مزید مہنگائی ہوگی۔آج ایک پاؤنڈ کی قیمت 1.1407 ڈالر کے مساوی ہوئی، قبل ازیں مارچ 1985 میں ایک پاؤنڈ 1.0545 ڈالر کے مساوی ہوگیا تھا جو اب تک کی سب سے کم ترین سطح تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

14 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

18 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

41 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

46 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

49 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

51 mins ago