روزانہ کی غذا میں کی جانے والی وہ عام غلطی جو جسمانی صحت کیلئے تباہ کن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپکو روزانہ کی غذا میں کی جانے والی وہ عام غلطی کے بارے میں بتائیں گے جو جسمانی صحت کیلئے تباہ کن ہے۔
نمک:
نمک ہماری خوراک میں سوڈیم کا سب سے بنیادی ذریعہ ہے، ہمارے جسم کو بہت سے کاموں کے لیے سوڈیم کی ضرورت ہوتی ہے، خلیے ٹھیک سے کام کرتے ہیں، جسم میں موجود الیکٹرولائٹس متوازن رہتے ہیں اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے یہ تمام کام سوڈیم کی وجہ سے ممکن ہو پاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں صرف ایک کھانے کا چمچ نمک ہی استعمال کرنا چاہئے، بیشتر افراد زیادہ مقدار میں نمک کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں سنگین طبی مسائل وقت کے ساتھ ابھرنے لگتے ہیں۔ذیل میں نمک زیادہ استعمال کرنے کے نقصانات جان لیں۔
بلڈ پریشر بڑھ جانا:
ویسے تو ہائی بلڈ پریشر کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ان میں ایک نمایاں وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال ہے۔
سوجن:
جسم کے مختلف حصوں کا سوج جانا بھی بہت زیادہ نمک کے استعمال کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔چہرے، ہاتھوں، پیروں اور ٹخنوں کے سوجنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر آپ کو معمول سے زیادہ سوجن کا سامنا ہو تو غور کریں کہ غذا میں زیادہ نمک تو استعمال نہیں کررہے۔
وزن بڑھنا:
جب جسم میں پانی جمع ہوتا ہے تو جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے، اگر چند دن یا ایک ہفتے میں اچانک کئی کلو وزن بڑھ گیا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔
نیند میں خلل:
سونے سے پہلے غذا کے ذریعے نمک کا زیادہ استعمال بے خوابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔اس کی مختلف علامات ہوتی ہیں جیسے بے آرام نیند، رات کو اکثر جاگ جانا یا صبح جاگنے پر تھکاوٹ کا احساس نہ ہونا وغیرہ۔
کمزوری محسوس ہونا:
جب خون میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو تو خلیات سے پانی کا اخراج ہوتا ہے اس کا نتیجہ معمول سے زیادہ کمزوری محسوس ہونے کی شکل میں نکلتا ہے۔

Recent Posts

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

6 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

9 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

12 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

15 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

38 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

51 mins ago