نرس کو لوگوں کو مرتا دیکھنے کا شوق، اتنے لوگوں کی جان لے لی کہ سفاکیت کی تاریخ رقم کردی

نیویارک(قدرت روزنامہ) نرسوں کا کام مریضوں کی دیکھ بھال کرنا اور ان کی جان بچانا ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک نرس نے ایسی سفاکیت کا مظاہرہ کر ڈالا کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس نرس کا نام ریٹا میز ہے جس نے 2017ءاور 2018ءمیں 20سے زائد عمر رسیدہ کو انسولین کے خطرناک انجکشن لگا کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اس نے یہ سفاک وارداتیں محض اس لیے کیں، تاکہ وہ لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھ سکے۔

ریٹا میز فوج میں بھی ملازمت کر چکی ہے اور عراق اور افغانستان میں بھی ڈیوٹی کر چکی ہے۔ سویلین زندگی کی طرف واپس آنے پر اس نے ایک جیل میں ’کوریکشن آفیسر‘ کی ملازمت اختیار کر لی۔ 2015ءمیں وہ ویسٹ ورجینیا کے شہر کلارکس برگ میں واقع لوئس اے جانسن میڈیکل سنٹر میں بطور نرس کام کرنے لگی۔ وہاں بطور اسسٹنٹ اسے مریضوں کو ادویات دینے کی بھی اجازت تھی۔

جون 2018ءمیں سنٹر کے عملے نے مشاہدہ کیا کہ گزشتہ دو سال سے سنٹر میں بلڈ شوگر کی وجہ سے اموات بہت زیادہ ہونے لگی ہیں۔ پہلے اوسطاً چار سال میں بلڈ شوگر بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے صرف ایک موت ہوتی تھی۔ ان دو سالوں میں 20لوگ بلڈ شوگر بڑھنے سے موت کے منہ میں چلے گئے، جس پر تحقیقات کی گئیں تو ریٹا میز کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ اس سفاک قاتل کے ہاتھوں مرنے والے لوگوں کی عمریں 81سے 96سال کے درمیان تھیں اور یہ سب آرمی، نیوی اور ایئرفورس میں ملازمت کر چکے تھے۔اس ہولناک انکشاف پر ریٹا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 7بار عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

7 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

15 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

21 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

24 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

30 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

32 mins ago