اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن پر اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا،ا لیکشن کمیشن یا کمشنر پر مثبت تنقید توہین نہیں ہے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے اس کے پاس عدالتی اختیارات نہیں، تمام نوٹسز واپس لیے جائیں۔جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن پر اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن کے پاس یہ کیس سماعت کرنے کا اختیار نہیں، آئین کے تحت الیکشن کمیشن عدالت ہے اور نہ ہی ٹریبونل ہے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے اس کے پاس عدالتی اختیارات نہیں،آئین کے مطابق ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی ہے، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، تمام نوٹسز واپس لیے جائیں، عمران خان نے اپنے جواب میں الیکشن کمیشن کے کردار سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا، میری جانب سے توہین عدالت نہیں کی گئی، الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں یہ درست نہیں، الیکشن کمیشن یا کمشنر پر مثبت تنقید توہین نہیں ہے، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے، لہذا نوٹس کو واپس لیا جائے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان اور دیگر رہنمائوں کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی قانونی حیثیت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمراور فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل نے توہین عدالت کیس پر تحریری جواب جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن میں پیرکو نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری بینچ کے سامنے پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن10 کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات ہائی کورٹ میں چیلنج کئے گئے ہیں کیا الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن ایسا نوٹس جاری کرسکتا ہے، یہ نوٹس سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو الیکشن کمیشن نے جاری کرنا ہے، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے سیکرٹریٹ کے ذریعہ کام کرتا ہے، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا، فواد چوہدری نے اپنے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین پر سزا دینے کا اختیار نہیں یہ کام عدلیہ کا ہے، ان پرلگائے گئے الزامات درست نہیں ، مثبت تنقید توہین نہیں ہے، یہ نوٹس واپس لیا جائے۔
کمیشن نے توہین عدالت نوٹس کی قانونی حیثیت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…