آصف کے ایک دو چھکوں کیلئے اسے کتنے میچز دیں گے؟ حفیظ کی مڈل آرڈر پر تنقید

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ نے کہا ‘ہم لہولہان ہو چکے ہیں لیکن بات نہیں ماننی کہ ٹیم کا مڈل آرڈر 4،5 اور 6 ہمارا مسئلہ ہے’۔
حفیظ نے کہا ‘میں یہ نہیں کہتا کہ یہ کھلاڑی برے ہیں لیکن اگر یہ پرفارمنس نہیں دیتے تو ہمارے پاس اور بھی بندے موجود ہیں، شعیب ملک ہے اسے کیوں نہیں کھلا رہے؟۔
حیدر علی ہمارے پاس ہیں اسے کھلائیں’۔ انہوں نے کہا ‘حیدر علی کے ٹیلنٹ کو کیوں ضائع کر رہے ہیں، اگر آپ کو اسے تیسرے نمبر پر نہیں کھلانا تو چوتھے، پانچویں پر کھلائیں، یہ سب ہمارے اپنے ہیں لیکن آصف علی کے ایک یا دو چھکوں کے انتظار کے لیے اسے کتنے میچز دیں گے‘؟۔
