ایف جی آرایف کے تعاون سےسیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ایف جی آرایف کے تعاون سےسیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیں گے، پکے گھروں کیلئے 4لاکھ اور کچے گھروں کیلئے 2 لاکھ مالی امداد دیں گے، متاثرین کی آبادکاری اور عطیات کی شفاف تقسیم یقینی بنایا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری کی سربراہی میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(ایف جی آرایف) کے وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دعوت اسلامی کے وفد کو آیت و حدیث ختم نبوتؐ سے متعلق فریم کا تحفہ دیا۔ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی آبادی کاری کیلئے تعاون کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھربنا کر دیں گے اورایف جی آر ایف کے تعاون سے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کی کوآرڈینیشن سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو ان کے تباہ ہونے والے پکے گھروں کی تعمیر کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد دیں گے جبکہ تباہ ہونے والے کچے گھروں کی تعمیر کیلئے 2لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ دعوت اسلامی کاادارہ ایف جی آر ایف فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔ پنجاب حکومت اور ایف جی آرایف سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔امداد کا صحیح حقداروں تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ لوگو ں کی بحالی کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے جو بھی ممکن ہو سکا، کیا اور کرتے رہیں گے۔سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے موصول ہونے والے عطیات کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ایف جی آر ایف کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلاحی کاموں سے متعلق ایف جی آر ایف کی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نگران لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کوارڈنیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پنجاب محمد لیاقت عطاری،ایف جی آر ایف نگران لاہور ڈویژن حاجی محمد افضل عطاری، حنیف میمن، ایف جی آر ایف کراچی محمد عادل عطاری، دعوت اسلامی کراچی کے محمد عمران گھیگی،عرفان عطاری اوردیگر عہدیداران شامل تھے۔ راسخ الٰہی، ایم پی اے حافظ عماریاسر،چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف اور بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

17 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

21 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

45 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

49 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

52 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

55 mins ago