عدالت کا فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دئیے گئے حکم میں توسیع کرتے ہوئے نیپرا کو ایک ہفتہ میں جواب جمع کرانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس میں جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے نیپرا کو ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے مفاد عامہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی ،بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، نیپرا اور تقسیم کار کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ جو صارفین بجلی کا بل جمع کروا چکے ہیں انکو کیسے رقم واپس ہو گی،بجلی کے بلوں میں پیسے کی واپسی کا طریقہ کار واضح کیا جائے،53 سے 60 روپے فی یونٹ فیول پرائس کی مد میں صارفین سے چارج کیا جا رہا ہے،عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے،کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دئیے گئے حکم میں توسیع کرتے ہوئے نیپرا کو ایک ہفتہ میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

28 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

31 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

55 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

59 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago