خاتون نے زچگی کے دوران بہن کے ہاتھ پر بری طرح کاٹ لیا ، بعد میں ایسی وجہ بتادی کہ ہنسی نہ رکے

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک خاتون نے زچگی کے دوران اپنی بہن کے ہاتھ پر بری طرح کاٹ لیا تھا۔ جب زچگی کے بعد خاتون کو اس حرکت کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

دی سن کے مطابق اس خاتون کا نام کیٹی بتایا گیا ہے جسے لیبر روم لیجایا گیا جہاں اس کی بہن اس کو حوصلہ دینے کے لیے اس ساتھ موجود تھی۔ زچگی کے دوران کیٹی کی بہن نے اس کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تو کیٹی نے اس کے ہاتھ پر بری طرح کاٹ لیا۔ بعد ازاں جب پوچھا گیا تو کیٹی نے کہا کہ ”میں سمجھی تھی کہ میری بہن مجھے ساسیج رول کھلانے لگی ہے، چنانچہ میں نے اس کے ہاتھ کو ساسیج رول سمجھ کر دانتوں سے کاٹ ڈالا۔“یہ واقعہ کیٹی نے خواتین کی ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ پر سنایا ہے۔ اکثر صارفین ہنسی کے ساتھ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ اس تکلیف کی حالت میں بھی کیٹی کو کھانے کی فکر لاحق تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago