اسلام آباد،کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے ہارنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ کونسا میچ ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا ۔گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 کے سلسلے میں پاکستان اور
سری لنکا کے درمیان فائنل میچ ہوا، سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔میچ پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔صحافی کی جانب سے میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کہہ رہے ہیں کونسا میچ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا۔عمران خان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی کی یہی حالت ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ عمران خان نے میچ ضرور دیکھا ہوگا، ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ اتنا اہم میچ نہ دیکھیں، وہ غمزدہ ہیں اس لیے ایسا بول رہے ہیں۔دوسری جانب شاداب خان کیچز ڈراپ کرنے پر نادم ہیں جب کہ شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کیخلاف فائنل میں ناکامی پر کہا کہ کیچز پکڑ کر ہی میچزجیتے جاتے ہیں، میں معافی چاہتا ہوں، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے ٹیم کو مایوس کیا، انھوں نے نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد نواز کی ستائش کی۔ محمد رضوان نے بھی بہت اچھی کوشش کی، پوری ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی، ٹائٹل کامیابی پر سری لنکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…