یاری دوستی سب کیساتھ ہونی چاہیے: شعیب ملک کے ٹویٹ پر ثقلین مشتاق کا جواب

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے آل راؤنڈر شعیب ملک کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاری دوستی سب کیساتھ ہونی چاہیے۔
ایشیا کپ 2022ء کے فائنل کے بعد دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران جب ثقلین مشتاق سے شعیب ملک کی ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا اس پر میں کیا ردعمل دوں، آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟ انہوں نے گفتگو میں کہا میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے مزید کہا مجھے نہیں معلوم یہ کس قسم کی ٹوئٹ ہے اور میں اس کا کیا جواب دوں؟ خیال رہے کہ شعیب ملک نے پاکستان کی ایشیا کپ میں شکست کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے‘۔

WhatsApp
Get Alert