سعودی عرب کی اہم ترین شخصیت کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے ملاقاتیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے آرمی چیف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے . وزیراعظم سے ملاقات میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

وزیراعظم نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا . عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے . وزیراعظم عمران خان نے یمن کی صورت حال کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی . وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا . عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں . وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا . جنرل قمر جاوید باجووہ سے ملاقات میں سعودی آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کی تعریف کی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اورافغان امورپرتبادلہ خیال کیا گیا . سعودی آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں