راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے آرمی چیف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم سے ملاقات میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے یمن کی صورت حال کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔جنرل قمر جاوید باجووہ سے ملاقات میں سعودی آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اورافغان امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…