پاک فوج کے جوانوں کی بروقت کارروائی نے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا

دادو(قدرت روزنامہ) پاکستان آرمی، رینجرزاورسول اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سیلاب میں امداد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جوانوں کی بروقت کارروائی نے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا۔
پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ، رینجرز اور مقامی افراد کی مدد سے بند بنا دیا گیا، چھتیس گھنٹے مسلسل کام کے بعد دو اعشاریہ چار کلومیٹر طویل بند کو ہنگامی بنیادوں پربنایا گیا۔

جس کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن آبی ریلے سے محفوظ رہا بلکہ علاقے کوبجلی فراہمی منقطع نہ ہوئی۔دادو کا سب سے اہم بجلی فراہم کرنے والے گریڈ اسٹیشن کو انتہائی محنت اور کاوش کے بہت محفوظ بنا دیا گیا ہے۔پاکستان آرمی اورانجینئرز کور کے تمام پلانٹ ایکوئپمنٹ کو اس کام پر لگایا گیا ، علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

5 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

10 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

10 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

15 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

15 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

23 mins ago