اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کی ضمانت منسوخ کرتی ہے تو پھر ان کی گرفتار قانونی تقاضا ہے .
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر عدالت عمران خان کی ضمانت میں توسیع نہیں کرتی یا ان کی ضمانت کا آرڈر واپس لے لیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری قانونی تقاضا ہے .
ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں اسلام آباد پولیس کے لوگ جو وہاں موجود ہیں یہ ان کا فرض ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کریں اور اس مقدمے سے متعلق تفتیش کریں .
. .