سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے قومی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے قومی مہم کا آغاز کردیا . سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے کنگ سلمان مرکز برائے امداد کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ہوائی راستے سے’’ایمرجنسی ریلیف’’دو طیاروں کیساتھ (آج) منگل کو شروع کیا جائیگاجس میں پناہ گاہیں،خوراک اور طبی امدادی سامان موجود ہے .


سعودی سفارت خانے کے مطابق شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی مہم کا آغاز کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں