پیپسی کو روشن کل پروگرام کے تحت ایک ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپسی کو پاکستان روشن کل پروگرام اور پرائم منسٹر کامیاب جوان پروگرام کے تحت پاکستان کا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے . ملک کے یوتھ ڈیویلپمنٹ ایجنڈا برائے 2030 کو آگے بڑھاتے ہوئے اس پروگرام کے تحت 207 شہروں کے 150 سے زائد تعلیمی اداروں کے ایک ہزار طلباو طالبات کو منتخب کیا گیا .

ورچوئل گریجویشن تقریب میں پیپسی کو پاکستان اینڈ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرقان احمد سید، پیپسی باٹلنگ پارٹرز کی سینیئر قیادت اور انٹرنشپ کرنے والے گریجوایٹس نے شرکت کی . پیپسی کو کا روشن کل پروگرام ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا گیا ہے جس میں سکلز ڈیویلپمنٹ، انٹرن شپ اور مینٹور شپ کے مواقع کے ذریعے طلبا ء و طالبات کے ساتھ معنی خیز ڈائیلاگ اور نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں . اب تک روشن کل پروگرام کے ذریعے 6300 پاکستانی نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں . انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیے گئے زیادہ تر طلباء امل اکیڈمی سے یوتھ سکلزڈیویلپمنٹ پروگرام بھی مکمل کر چکے ہیں . پیپسی کو امل یوتھ پروگرام تین ماہ پر محیط پروفیشنل سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام ہے جس کے تحت یونیورسٹی گریجوایٹس کی ٹریننگ کے ذریعے ملازمت کے بہتر مواقع پیدا ہوتے ہیں . اس سال کا کامیاب انٹرن شپ پروگرام بنیادی طور پر پیپسی کو پاکستان کے ”با مقصد جیت “ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کا واضح ثبوت ہے . نوجوانوں کے حوالے سے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تا کہ وہ اپنے پروفیشنل کیرئیر میں بہترمواقع حاصل کر سکیں . اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپسی کو پاکستان اینڈ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ پیپسی کو پاکستان کا حکومت کے کامیاب جوان کے ساتھ اشتراک کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو سکلز ڈیویلپمنٹ کے بہترین مواقع مہیا ہوئے ہیں . ہمیں خوشی ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ملک کی ہونہار جوان نسل کی بہتری میں مدد ملے گی . پرائم منسٹر کامیاب جوان پروگرام پاکستان میں نوجوانوں کوبیشترسکیموں جیسا کہ انٹرن شپس، سکلز ڈیویلپنٹ اور رضا کارانا پروگرامز کے ذریعے تعلیم اورملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے . نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے پیپسی کو روشن کل پروگرام اور کامیاب جوان پروگرام کا اشتراک اہم سنگ میل ثابت ہوگا . کامیابی سے انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبہ حیبا منیر کا کہنا تھا کہ مجھے انٹرن شپ مکمل کرنے پر خوشی ہے اور اس پروگرام کے ذریعے ہم نے نا صرف اپنی سکلز کو بہتر بنایا اور ملازمت کے لیے خود کو تیار کیا بلکہ زندگی میں مثبت رویہ اپنانے اور آگے بڑھنے کے حوالے سے بھی بہت کچھ سیکھا . اور پیپسی کو پاکستان کے ہمارے مینٹورز نے ہمارے اندر ہمت اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت اجاگر کی . . .

متعلقہ خبریں