ایران اور افغانستان سے درآمدات کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں کی درآمدات کے بعد ملک میں گزستہ ہفتے کے مقابلے ٹماٹر اور بیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے اب بھی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، ایک کلو گرام ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں

جبکہ 5کلو پیاز 440 روپے میں فروخت ہورہے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے ان کی قیمتیں بالترتیب 230 روپے اور 620 روپے تھیں،اسی طرح تورئی، بھنڈی اور بینگن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مستحکم رہیں۔ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔حکومت نے عوام کو ریلیف اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی تھی۔اسلام آباد بازار کی ریٹ لسٹ کے مطابق 5 کلوگرام آلو 340 روپے، 5 کلوگرام پیاز 440 روپے، ایک کلوگرام ادرک کی قیمت 380 روپے، ایک کلوگرام (مقامی)لہسن 220 روپے جبکہ (چینی) لہسن 324 روپے، ایک کلوگرام تورئی 92 روپے، ایک کلو گرام دیسی ٹینڈے 120 روپے، ایک کلو بھنڈی 84 روپے، ایک کلو کدو 68 روپے، ایک کلو بینگن 92 روپے، ایک کلو خربوزے 126 روپے، ہری مرچ 252 روپے، ایک کلو مٹر 240 روپے، ایک کلو لیموں 236 روپے اور شلجم 92 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی عہدیدار کا اتواز بازار میں کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے شہری سبزیوں کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھے تاہم رواں ہفتے قیمتوں میں کمی کی بدولت مطمئن نظر آرہے ہیں۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش اکبر حسین ایچ 13 میں کاروبار کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوںنے کہاکہ اگر افغانستان اور ایران سے سبزیاں کی مسلسل ترسیل جاری رہی تو ملک میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

Recent Posts

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

1 min ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

11 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

40 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

50 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

1 hour ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

1 hour ago