پنجاب حکومت خطرے میں پڑ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لیے حکمرن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق ہو گئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوازشریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی طرف سے بھی اس آپشن کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی گئی۔رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جس کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحرک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کرکے حکمران اتحاد کے قائدین کو ارسال کر دیا گیا ہے جب کہ نوازشریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے اس آئینی آپشن کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کر دیا گیا۔قبل ازیں اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا۔

انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون آ رہے ہیں اور نہیں پارٹی چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔اپوزیشن کی پنجاب حکومت گرانے کی کوششوں سے متعلق عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور جو لوگ پارٹی چھوڑیں گے نااہلی اُن کا انتظار کر رہی ہے ، اگر انہیں اپنی سیاست پیاری نہیں ہے تو بےشک پارٹی چھوڑ دیں۔ افتخار درانی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے پنجاب حکومت کو گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا تاہم اس پر عمل درامد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم سیاسی میدان میں انہیں دوبارہ شکست دیں گے اور واپس حکومت قائم کریں گے۔

Recent Posts

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

2 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

9 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

16 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

26 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

32 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

42 mins ago