مرضی کا آرمی چیف لگانا عمران خان کی حسرت ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حسرت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں، آرمی چیف کا تقرر کرنا حکومت کا آئینی اور قانونی اختیار ہے وہ یہ حق دا کرے گی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میں ڈھائی ماہ باقی ہیں، ابھی اس پر غور کا پراسیس بھی شروع نہیں ہوا۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دی تھی۔ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مئوخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں، میں الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بولنے کی اجازت ملتی تو شاید معافی مانگ لیتا۔ مزید برآں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹر پر کہا کہ شہباز شریف سے میرا سوال: کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے میڈیا پر ہماری زباں بندی اہلِ صحافت پر تشدد اوران کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج، ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھے اور تحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنے اور میری فلڈریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنے جیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟اے آروائی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسد عمر، شبلی فراز، فواد چودھری ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی، سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پاکستان پر قرضوں سے متعلق بریفنگ دی۔ پاکستان کو لگ بھگ 30 ارب ڈالر کے قرض واپس کر نے ہیں،جبکہ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالر ہے، سیاسی عدم استحکام سے پاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہوچکی ہے، جب تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو بانڈ 4 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تھا،یہ بانڈ اب 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جاچکا ہے۔

Recent Posts

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

8 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

13 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

23 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

52 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

1 hour ago