یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 5 روز کے لیے سندھ اور بلوچستان جا رہا ہوں۔سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانا ت کا جائزہ لیں گے۔پہلا دورہ سکھر کا کروں گا ،وہاں نقصانات اور متاثرہ ٹریکس کا جائزہ لوں گا۔سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔
مال بردار گاڑیاں پانی میں سے گزر کر چل رہی ہیں،جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں محکمہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے اب پھر صفر سے شروع کریں گے۔یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں۔
عمران خان اور ان کے سہولت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔جب ملک دیوالیہ پن پر آجائے دنیادینے کوتیار نہ ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہوا ہے تو سیلاب آگیا۔پاکستان کی تاریخ کا خطرناک سیلاب ہے جسکے اثرات 10 سال تک محسوس کیے جائیں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا بیشتر حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے۔ ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے۔ آج رات سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔

Recent Posts

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

4 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

11 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

18 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

28 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

34 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

43 mins ago