یوٹیوبر کے اغواء اور تشدد کے الزام میں ٹک ٹاکر گرفتار

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)یوٹیوبر احمد علی کو اغواء کر کے اس پر تشدد کرنے والے معروف ٹک ٹاکر ندیم ننی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا . سیالکوٹ پولیس کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ’ننی والا‘ اور اس کے ساتھیوں نے یوٹیوبر احمد علی کو اغواء کیا اور اسے گھنٹوں تشدد کا نشانہ بنایا .


میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم ننی والا نے پہلے یوٹیوبر احمد علی کو ڈرایا اور اپنی ایک حالیہ آن لائن ویڈیو میں اُنہیں جھگڑے پر اکسایا . بعد ازاں ٹک ٹاکر ندیم ننی والا اور اس کے چار ساتھیوں نے سیالکوٹ سے ڈسکہ پہنچ کر یوٹیوبر احمد علی اور ان کے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، یوٹیوبر کا بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ احمد علی کو اغواء کر لیا گیا .
یوٹیوبر احمد علی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم ننی والا نے احمد علی کو اغواء کرنے کا اقدام اپنے خلاف مضحکہ خیز ویڈیوز بنانے اور اِنہیں نے یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے پر اُٹھایا . واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ندیم ننی والا سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت رکھتا اور اس کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں .

. .

متعلقہ خبریں